🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: حافظ صاحب فرماتے ہیں: والمراد بقوله لما ظهر علیه فتح أکثرها قبل أن یسأله الیهود و أن...
حدیث حاشیہ:
حافظ صاحب فرماتے ہیں:
والمراد بقوله لما ظهر علیه فتح أکثرها قبل أن یسأله الیهود و أن یصالحوہ فکانت للیهود کلها صالحهم علی أن یسلمو له الأرض کانت الأرض للہ ولرسوله و قال ابن المنیر أحادیث الباب مطابقة للترجمة إلاهذا الأخیر فلیس فیه للعطاء ذکر ولکن فیه ذکر جهات قدعلم من مکان اٰخرانها کانت جهات عطاء فبهذا الطریق تدخل تحت الترجمة واللہ أعلم (فتح الباري)
یعنی مراد یہ ہے کہ ارض خیبر کو فتح کرنے کے بعد یہود سے معاہدہ ہوگیا تھا۔
پہلے وہ سب زمینیں ان ہی کی تھیں۔
بعد میں غلبہ اسلام کے بعد وہ اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی ہوگئی تھیں۔
اس میں ایک طرح سے ان زمینوں کو بطور بخشش دینا بھی مقصود ہے۔
ترجمۃ الباب سے اسی میں مطابقت ہے۔
اس حدیث سے معاملات کے بہت سے مسائل نکلتے ہیں جن کو حضرت امام نے جگہ جگہ بیان فرمایا ہے۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 3152