مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: ہوا یہ کہ لشکر اسلام حضرت عمرص کی خلافت میں ایران کی طرف چلا۔ جب قادسیہ میں...
حدیث حاشیہ:
ہوا یہ کہ لشکر اسلام حضرت عمرص کی خلافت میں ایران کی طرف چلا۔
جب قادسیہ میں پہنچا تو یزدگردبادشاہ ایران نے ایک فوج گراں اس کے مقابلے کے لیے روانہ کی۔
14ھ میں یہ جنگ واقع ہوئی، جس میں مسلمانوں کو کافی نقصان پہنچا، طلیحہ اسدی اور عمروبن معدیکرب اور ضرار بن خطاب جیسے اسلامی بہادر شہید ہوگئے۔
بعدمیں اللہ پاک نے کافروں پر ایک تیز آندھی بھیجی۔
ان کے ڈیرے خیمے سب اکھڑ گئے، ادھر سے مسلمانوں نے حملہ کیا، وہ بھاگے، ان کا نامی گرامی پہلوان رستم ثانی مارا گیا اور مسلمانی فوج تعاقب کرتی ہوئی مدائن پہنچی، وہاں کا رئیس ہرمزان محصور ہوگیا، آخر اس نے امان چاہی اور خوشی سے مسلمان ہوگیا۔
ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ جو فوج کے سردار تھے، انہوں نے ان کو حضرت عمرص کے پاس بھیج دیا۔
حضرت عمرؓنے اس کی عزت افزائی فرمائی، اسے عقلمند اور صاحب تدبیر پاکر اس کو مشیر خاص بنایا، چنانچہ ہرمزان نے کسریٰ کے بارے میں صحیح مشورہ دیا۔
ہرچند وہ روم کا بادشاہ تھا مگر اس زمانے میں کسریٰ کا مرتبہ سب بادشاہوں سے زیادہ تھا، اس کا تباہ ہونا ایران اور روم دونوں کے زوال کا سبب بنا، کسریٰ کی فوج کا سردار ذوالجناحین نامی سردار تھا، جو خچر سے گرا اور اس کا پیٹ پھٹ گیا۔
سخت جنگ کے بعد کافروں کو ہزیمت ہوئی، مزید تفصیل آگے آئے گی۔

صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 3160