مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: اهجرالهمزة للاستفهام الإنکاري لأن معنی هجر هذي وإنما جاء من قائله استفها ما للإنکار علی من قال...
حدیث حاشیہ:
اهجرالهمزة للاستفهام الإنکاري لأن معنی هجر هذي وإنما جاء من قائله استفها ما للإنکار علی من قال لاتکتبوا أي تترکوا أمر رسول اللہ صلی اللہ علیه وسلم ولا تجعلوہ کأمر من هجر في کلامه لانه صلی اللہ علیه وسلم لایهجر الخ کذا في الطیبي۔
یعنی یہاں ہمزہ استفہام انکار کے لیے ہے۔
جس کا مطلب یہ کہ جن لوگوں نے کہا تھا کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو اب لکھوانے کی تکلیف نہ دو، ان سے کہا گیا کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو ہذیان نہیں ہوگیا ہے اس لیے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو ہذیان والے پر قیاس کرکے ترک نہ کرو۔
آپ سے ہذیان ہو یہ ناممکن ہے۔
اس سلسلہ کی تفصیلی بحث اسی پارہ میں گزرچکی ہے۔
کتاب لکھے جانے پر صحابہ کا احتلاف اس وجہ سے ہوا تھا کہ بعض صحابہ نے کہا کہ آنحضرت کو اس شدت تکلیف میں مزید تکلیف نہ دینی چاہئے۔
بعد میں خود آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم خاموش ہوگئے۔
جس کا مطلب یہ کہ اگر لکھوانا فرض ہوتا تو آپ کسی کے کہنے سے یہ فرض ترک نہ کرتے، فقط برائے مصلحت ایک بات ذہن میں آئی تھی، بعد میں آپ نے خود اسے ضروری نہیں سمجھا۔
منقول ہے کہ آپ خلافت صدیقی کے بارے میں قطعی فیصلہ لکھ کر جانا چاہتے تھے تاکہ بعد میں اختلاف نہ ہو۔
اسی لیے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے خود اپنے مرض الموت میں حضرت صدیق اکبر ؓ کے حوالے منبر و محراب فرما دیا تھا۔

صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 3168