مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: ہوا یہ تھا کہ عربوں کی یہ بھی ایک جہالت تھی کہ وہ کبھی محرم کو صفر...
حدیث حاشیہ:
ہوا یہ تھا کہ عربوں کی یہ بھی ایک جہالت تھی کہ وہ کبھی محرم کو صفر کردیتے۔
کہیں اپنے اغراض فاسدہ کے تحت ذی الحجہ کو محرم بنادیتے۔
غرض کچھ عجیب خبط مچارکھا تھا۔
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو اللہ پاک نے صحیح مہینہ بتلادیا۔
زمانہ کے گھوم آنے سے یہی مطلب ہے کہ جو اصل مہینہ اس دن سے شروع ہوا تھا، جس دن اس نے زمین آسمان پیدا کئے تھے۔
اسی حساب سے اب صحیح مہینہ قائم ہوگیا۔
اس سے قمری مہینوں کی فضیلت بھی ثابت ہوئی، جن سے ماہ و سال کا حساب عین فطرت کے مطابق ہے۔
جس کا دن شام کو ختم ہوتا اور صبح سے شروع ہوتا ہے۔
اس کا مہینہ کبھی تیس دن کا اور کبھی29دن کا ہوتا ہے۔
اس کا حساب ہر ملک میں رؤیت ہلال پر موقوف ہے۔

صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 3197