🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: یہ طویل حدیث واقعہ معراج سے متعلق ہے۔ امام بخاری ؒ اس کو یہاں اس لیے لائے...
حدیث حاشیہ:
یہ طویل حدیث واقعہ معراج سے متعلق ہے۔
امام بخاری ؒ اس کو یہاں اس لیے لائے کہ اس میں فرشتوں کا ذکر ہے اور یہ فرشتے بے شمار ہیں۔
دوسری حدیث میں ہے کہ میں آسمان میں بالشت بھر جگہ خالی نہیں جہاں ایک فرشتہ اللہ کے لیے سجدہ نہ کررہا ہو۔
واقعہ معراج کا آغاز حطیم سے ہوا۔
جہاں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم حضرت حمزہ ؓ اور حضرت جعفر ؓکے درمیان سوئے ہوے تھے۔
وہاں سے آپ کا یہ مبارک سفر براق کے ذریعہ شروع ہوا، جو برق بمعنی بجلی سے مشتق ہے۔
معراج برحق ہے اس کا منکر گمراہ اور خاطی ہے۔
تفصیل کے لیے کتب شروح ملاحظہ ہوں۔
وَقَالَ القَاضِي عِيَاض:
اخْتلفُوا فِي الْإِسْرَاء إِلَى السَّمَوَات، فَقيل:
إِنَّه فِي الْمَنَام، وَالْحق الَّذِي عَلَيْهِ الْجُمْهُور أَنه أسرِي بجسده. فإن قیل بین النائم والیقظان یدل علی أنه رؤیا نوم قلنا لاحجة فیه إذ قد یکون ذالك حال أول وصول الملك إلیه ولیس فیه مایدل علی کونه قائماجی القصة کلها۔
وقال الحافظ عبدالحق في الجمع بین الصححین وماروی شریك عن أنس أنه کان نائما فهو زیادة مجهولة وقد روی الحفاظ المتقون والأئمة المشهورون کابن شهاب وثابت البناني و قتادة عن أنس و لم یأت أحد منهم بها وشریك بالحافظ عنه أهل الحدیث۔
(فتح الباري)
اس طویل عبارت کا خلاصہ یہی ہے کہ معراج جسمانی ہی حق ہے۔
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی تشریف آوری پر حضرت موسیٰ ؑ کا رونا اس خوشی کی بنا پر تھا کہ اللہ تعالیٰ نے اس نوجوان کو مختصر عمر دینے کے باوجود اپنی نعمتوں سے کس قدر نوازا اور کیسے کیسے درجات عالیہ عطا فرمائے۔
یہ رونا فرحت سے تھا نہ کہ حسد اور بغض سے۔
فإن ذالك لایلیق بصفات الأنبیاء والأخلاق الأجلة من الأولیاء قاله الخطابي۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 3207