الشیخ صفی الرحمن مبارکپوری رحمہ اللہ
لغوی تشریح 549 : جَاءَ رَجُلٌ ایک آدمی آیا ۔ اس شخص کا نام سلمان یا سلمہ بن صخر...
لغوی تشریح 549:
جَاءَ رَجُلٌ ایک آدمی آیا۔ اس شخص کا نام سلمان یا سلمہ بن صخر بیاضی تھا۔
وَقَعتُ عَلَی امرَأَتِی میں اپنی بیوی پر واقع ہو گیا، یعنی جماع کر لیا۔ حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنھا کی حدیث میں ہے کہ اس آدمی نے کہا: میں نے اس سے وطی کی ہے۔ اور اس کا یہ کہنا کہ ھَلَکتُ ”میں ہلاک ہو گیا“ اس بات کی دلیل ہے کہ وہ روزے کی حالت میں بیوی سے جماع کرنے کی حرمت سے باخبر تھا اور اسنے عمدًا یہ حرکت کی، اس لیے اس حدیث سے اس شخص کے متعلق استنباط نہیں کیا جا سکتا جس نے بھول کر جماع کیا ہو۔ ٘ رَقَبَۃٌ غلام یا لونڈی۔ یہ ٘ مَا تُعتِقُ میں مَا کا بدل ہونے کیوجہ سے منصوب ہے۔
فَأُتِیَ صیغۂ مجہول ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لایا گیا۔
بِعَرَقٍ ”عین“ اور ”را“ دونوں پر فتحہ ہے۔ بڑا ٹوکرا۔
فِیہِ تَمرٌ جس میں پندرہ صاع، یعنی ساٹھ مد کھجوریں تھیں۔
أعَلٰی أَفقَرَ أَعَلٰی میں ھمزہ استفہام ہے اور علی حرفِ جر ہے، یعنی کیا میں ایسے شخص پر صدقہ کروں جو مجھ سے اور میرے گھر والوں سے بھی زیادہ محتاج ہو؟
فَمَا بَینَ لَابَتَیھَا میں لَابَتَیھَا، لَابَۃ کا تثنیہ ہے اور ”با“ پر فتحہ ہے، یعنی وہ زمین جس میں سیاہ بوسیدہ پتھر ہوں، یوں محسوس ہوکہ جیسے اسے آگ نے جلایا ہو۔ اور ”ھَا“ کی ضمیر مدینہ طیبہ کیطرف راجع ہے۔ اور لَابَتَان سے دو مشہور و معروف حرے مراد ہیں جو مدینہ طیبہ کے شرقی اور غربی جانب ہیِں۔ ایک کا نام حَرَّۃُ الوَاقِم اور دوسرے کا حَرَّۃُ الوَبرَہ ہے۔ اور مدینہ طیبہ ان دونوں کے درمیان واقع ہے، لہٰذا لَابَتَینَ سے مراد مدینہ منورہ ہے، یعنی مدینہ میں کوئی اہلِ خانہ مجھ سے زیادہ ان کھجوروں کا محتاج نہیں۔
أَنیَابُہُ یہ نَابٌ کی جمع ہے۔ اور یہ وہ دانت ہوتے ہیں جو رباعی کے ساتھ ملے ہوتے ہیں۔ اور رباعی، ثنایہ کے ساتھ والے دانتوں کو کہتے ہیں۔ اور ثنایا کا اطلاق اوپر اور نیچے کے سامنے والے دو دو دانتوں پر ہوتا ہے۔ ٘ أَطعِمہُ، أَھلَکَ یہ اپنے گھر والوں کو کھلاؤ۔
فوائد و مسائل 549:
➊ اس حدیث سے امام اوزاعی رحمہ اللہ اور ایک قول کے مطابق امام احمد رحمہ اللہ نے استدلال کیا ہے کہ تنگ دست پر کفارہ نہیں۔ مگر امام مالک، امام شافعی، امام ابوحنیفہ، امام ثوری اور امام ابوثور رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اس سے یہ استدلال درست نہیں، کفارہ جب میسر بہرنوع ادا کیا جائے گا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے کفارے کا ذکر کیا۔ تنگدستی کی بنا پر کھجوریں اسے بطورِ صدقہ کے دیں، کفارہ کے طور پر نہیں۔ اس حدیث میں قطعًا ذکر نہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے کفارے کو ساقط قرار دیا ہے۔ اور حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی روایت میں جو کفارے کے سقوط کا ذکر ہے وہ سخت ضعیف اور ناقابلِ استدلال ہے۔
➋ اس حدیث میں گو روزے کی قضا ادا کرنے کا حکم نہیں مگر دوسری احادیث میں قضا کا حکم موجود ہے جیسا کہ سنن ابنِ ماجہ کی روایت میں ہے: ٘ وَصُم یَومًا مَکَانَہُ ”اس کی جگہ ایک روزہ رکھ لینا۔“ شیخ البانی رحمہ اللہ اس جملے کی بابت لکھتے ہیں کہ اس روایت کے تمام طرق سامنے رکھے جائیں تو معلوم ہوتا ہے کہ اس کی کوئی نہ کوئی اصل ضرور ہے۔ دیکھیے: [ أرواء الغليل: 93-88/4، رقم: 939]
اس بنا پر ائمہ اربعہ اور جمھور علماء ایسی صورت میں مردوزن دونوں کے لیے روزہ رکھنے کے قائل ہیں۔ اور احتیاط اور تقویٰ اسی میں ہے کہ جو روزہ توڑا گیا ہے اس کے بدلے میں روزہ رکھ کر مہینے کی تعداد پوری کی جائے، تاہم اگر عورت روزہ دار نہ ہو تو اس پر قضا نہیں۔
➌ حافظ ابنِ حجر رحمہ اللہ نے فتح الباری میں ذکر کیا ہے کہ بعض علماء نے اس حدیث پر دو جلدوں میں بحث کی ہے اور اس سے ایک ہزار فوائد و مسائل کا استنباط کیا ہے۔

بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری 549