🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: حضرت جبرئیل ؑ آپ ﷺ کو عملی طور پر اوقات نماز کی تعلیم دینے آئے تھے۔ چنانچہ...
حدیث حاشیہ:
حضرت جبرئیل ؑ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو عملی طور پر اوقات نماز کی تعلیم دینے آئے تھے۔
چنانچہ اول وقت اور آخر وقت ہر دو میں پانچوں نمازوں کو پڑھ کر آپ کو بتلایا۔
یہاں حدیث میں اس پر اشارہ ہے۔
عروہ بن زبیر نے حضرت عمر بن عبدالعزیز ؒ کو تاخیر نماز عصر پر ٹوکا اور حدیث مذکور بطور دلیل پیش فرمائی پھر حضرت عمر بن عبدالعزیز کے استفسار پر حدیث مع سند بیان کی، جسے سن کر حضرت عمر بن عبدالعزیز کو یقین کامل حاصل ہوگیا۔
اس حدیث سے نمازعصر کا اول وقت پر ادا کرنا بھی ثابت ہوا۔
جیسا کہ جماعت اہل حدیث کا معمول ہے۔
ان لوگوں کا عمل خلاف سنت بھی معلوم ہوا جو عصر کی نماز تاخیر کرکے پڑھتے ہیں۔
بعض لوگ تو بالکل غروب کے وقت نماز عصر ادا کرنے کے عادی ہیں، ایسے لوگوں کو منافق کہاگیا ہے۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 3221