مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: معلوم ہوا کہ فرشتے امور معاصی سے نفرت کرتے ہیں۔ جاندار کی تصویر بنانا بھی عنداللہ معصیت...
حدیث حاشیہ:
معلوم ہوا کہ فرشتے امور معاصی سے نفرت کرتے ہیں۔
جاندار کی تصویر بنانا بھی عنداللہ معصیت ہے۔
اس لیے جس گھر میں ایسی تصویر ہو اس میں رحمت کے فرشتے داخل نہیں ہوتے، وہ گھر رحمت الٰہی سے محروم ہوتا ہے۔
ارشاد نبوی میں جو کچھ وارد ہوا وہ برحق ہے۔
اس میں کرید کرنا بدعت ہے۔
فرشتے روحانی مخلوق ہیں۔
وہ جیسے ہیں ایسے ہی ان کے کارنامے بھی ہیں۔
حضرت زید بن خالد کے گھر میں پردے کے کپڑے پر غیرجاندار تصویریں تھیں جو اس حکم سے مستثنیٰ ہیں۔

صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 3226