🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
(8) فَكَانَ قَابَ قَوْسَيْنِ أَوْ أَدْنَى﴾ کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟ انہوں نے کہا کہ یہ...
(8)
فَكَانَ قَابَ قَوْسَيْنِ أَوْ أَدْنَى﴾ کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟ انہوں نے کہا کہ یہ آیت تو جبرئیل ؑ کے بارے میں ہے، وہ انسانی شکل میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا کرتے تھے اور اس مرتبہ اپنی اس شکل میں آئے جو اصلی تھی اور انہوں نے تمام آسمان کے کناروں کو ڈھانپ لیا تھا۔
حدیث حاشیہ:
شب معراج میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ کو دیکھا تھا یا نہیں، اس بارے میں علماءمیں اختلاف ہے۔
حضرت عائشہ ؓ کا خیال یہی ہے کہ آپ نے اللہ پاک کو نہیں دیکھا۔
بہرحال آیت مذکورہ کے بارے میں حضرت عائشہ ؓ نے ان لوگوں کا رد کیا جو اس سے آپ کا دیدار الٰہی ثابت کرتے ہیں۔
فرمایا کہ آیت میں جس کی قربت کا ذکر ہے۔
اس سے حضرت جبرئیل ؑ مراد ہیں۔
وقال النووي الراجح المختار عندأکثر العلماء أنه رأہ ببصرہ واللہ أعلم التواقف فیها لعدم الدلائل الواضحة علی أحدالجانبین خیر۔
یعنی امام نووی ؒ نے کہا کہ اکثر علماء کے نزدیک یہی راجح ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی آنکھوں سے اللہ تعالیٰ کو دیکھا چونکہ کسی خیال کی تائید میں واضح دلائل نہیں ہیں، اس لیے مسئلہ میں خاموش رہنا بہتر ہے۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 3235