🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ صفی الرحمن مبارکپوری رحمہ اللہ
564 لغوی تشریح : «لِحَاءَ عِنَبٍ» کے ”لام“ پر فتحہ اور کسرہ دونوں جائز ہیں اور آخر میں مد...
564 لغوی تشریح:
«لِحَاءَ عِنَبٍ» کے ”لام“ پر فتحہ اور کسرہ دونوں جائز ہیں اور آخر میں مد ہے۔ اس کے معنی ہیں: چھلکا۔ اور «العنب» کی ”عین“ کے نیچے زیر اور ”نون“ پر فتحہ ہے۔ مشہور پھل انگور کو عنب کہتے ہیں۔
«فَلْيَمُضَغْهَا» یہ باب «نَصَرَا» اور «فَتَحَ» دنوں سے آتا ہے، یعنی اسے کھا لے اور اس سے روزہ توڑ لے۔ امام ترمذی رحمہ اللہ نے کہا ہے کہ کہ ہفتے کے دن روزے کی یہ ممانعت اس لیے ہے کہ یہود ہفتے کے دن کی تعظیم کرتے تھے۔ اور اس کی تائید آئندہ حدیث سے بھی ہوتی ہے۔

راوی حدیث:
حضرت صماء بنت بسر رضی اللہ عنہ، «صماء» میں ”صاد“ پر زبر اور ”میم“ مشدد ہے۔ ان کا «بُهَيَّه» تھا اور «بهيه» کی ”با“ پر پیش ”ہا“ مفتوح اور ”یا“ مشدد ہے۔ اور ایک قول کے مطابق ان کا نام «بُهَيْمَه» (میم کے اضافے کے ساتھ) تھا۔ بسر کی ”با“ پر پیش اور ”را“ ساکن ہے۔ قبیلہ مازن سے تعلق رکھتی تھیں، صحابیہ تھیں۔ ان کے بارے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ عبداللہ بن بسر کی بہن تھیں اور بعض نے پھوپھی اور بعض نے خالہ کہا ہے۔ ٭
بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری 564