مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: حضرت عبداللہ بن سلام ؓ یہود کے بڑے عالم تھے جو آنحضرت ﷺ کو دیکھ کر فوراً...
حدیث حاشیہ:
حضرت عبداللہ بن سلام ؓ یہود کے بڑے عالم تھے جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھ کر فوراً ہی صداقت محمدی کے قائل ہوگئے اور اسلام قبول کرلیا تھا۔
رضي اللہ عنه و أرضاہ۔
یہ جو بعض لوگ نقل کرتے ہیں کہ عبداللہ بن سلام نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے ہزار سوال کئے تھے، یہ غلط ہے اسی طرح ہزار مسئلہ کا رسالہ بھی مصنوعی ہے۔
تعجب ہے کہ مسلمان ایسے جھوٹے رسالوں کو پڑھیں اورحدیث کی صحیح کتابیں نہ دیکھیں۔
اسی طرح صبح کا ستارہ، وقائق الاخبار اور منبہات اور دلائل الخیرات کی اکثر روایتیں موضوع ہیں۔
آگ سے متعلق ایک روایت یوں ہے کہ قیامت اس وقت تک نہ آئے گی جب تک حجاز میں ایک ایسی آگ نہ نکلے جس کی روشنی بصریٰ کے اونٹوں کی گردنوں کو روشن نہ کرے۔
یہ روایت صحیح مسلم اور حاکم میں ہے۔
امام نووی ؒ اس حدیث کی شرح میں لکھتے ہیں کہ یہ آگ ہمارے زمانے 654ھ میں مدینہ میں ظاہر ہوئی اور آگ اس قدر بڑی تھی کہ مدینہ کے مشرقی پہلو سے لے کر پہاڑی تک پھیلی ہوئی تھی، اس کا حال شام اور تمام شہروں میں بتواتر معلوم ہوا اور ہم سے اس شخص نے بیان کیا جو اس وقت مدینہ میں موجود تھا۔
ابوشامہ ایک معاصر مصنف کا بیان ہے کہ ہمارے پاس مدینہ سے خطوط آئے جن میں لکھا تھا کہ چہار شنبہ کی رات کو 3جمادی الثانی میں مدینہ میں ایک سخت دھماکہ ہوا، پھر بڑا زلزلہ آیا جو ساعت بہ ساعت بڑھتا رہا۔
یہاں تک کہ پانچویں تاریخ کو بہت بڑی آگ پہاڑی میں قريظہ کے محلہ کے قریب نمودار ہوئی، جس کو ہم مدینہ کے اندر اپنے گھروں سے اس طرح دیکھتے تھے کہ گویا وہ ہمارے قریب ہی ہے۔
ہم اسے دیکھنے کو چڑھے تو دیکھا کہ پہاڑ آگ بن کر بہہ رہے ہیں اور ادھر ادھر شعلے بن کر جارہے ہیں۔
آگ کے شعلے پہاڑ معلوم ہورہے تھے۔
محلوں کے برابر چنگاریاں اڑرہی تھیں۔
یہاں تک کہ یہ آگ مکہ مکرمہ اور صحرا سے بھی نظرآتی تھی، یہ حالت ایک ماہ سے زیادہ رہی (تاریخ الخلفاءبحوالہ ابوشامہ واقعات654ھ)
علامہ ذہبی ؒ نے بھی اس آگ کا ذکر کیا ہے (مختصر تاریخ الإسلام ذہبي، جلد: 2ص: 121، حیدرآباد)
حافظ سیوطی لکھتے ہیں کہ بہت سے لوگوں سے جو بصریٰ میں اس وقت موجود تھے یہ شہادت منقول ہے کہ انہوں نے رات کو اس کی روشنی میں بصریٰ کے اونٹوں کی گردنیں دیکھیں۔
(تاریخ الخلفاءسیوطی، 654، خلاصہ از سیرت النبی، جلد: 3، ص: 712)

صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 3329