🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ صفی الرحمن مبارکپوری رحمہ اللہ
566 فوائد و مسائل : ➊ اسے امام عقیلی رحمہ اللہ نے منکر اس لیے کہا ہے کہ اس...
566 فوائد و مسائل:
➊ اسے امام عقیلی رحمہ اللہ نے منکر اس لیے کہا ہے کہ اس کے راوی حوشب بن عقیل نے یہ حدیث مہدی بن حرب ہجری سے روایت کی ہے۔ عقیلی نے کہا ہے کہ حوشب کی کسی نے بھی متابعت نہیں کی۔ اور اس سے بیان کرنے والا راوی بھی مختلف فیہ ہے۔ مگر یہ اعتراض کوئی حیثیت نہیں رکھتا کیونکہ حوشب کو اکثر محدثین رحمہ اللہ نے ثقہ کہا ہے اور حافظ ابن حجر رحمہ اللہ کا فیصلہ بھی تقریب التھذیب میں یہی ہے کہ وہ ثقہ ہے، البتہ مہدی ہجری کے بارے میں امام ابن معین نے کہا ہے کہ میں اسے جانتا۔ لیکن امام حاکم رحمہ اللہ نے اس کی حدیث کو صحیح کہا ہے اور حافظ ذہبی رحمہ اللہ نے تلخیص الستدرک میں ان کی تائید کی ہے۔ اور اسے امام ابن خزیمہ رحمہ اللہ نے صحیح کہا ہے اور ابن حبان رحمہ اللہ نے ثقات میں ذکر کیا ہے اور حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے مقبول کہا ہے۔ اور اس سے بیان کرنے والا راوی حوشب بن عبدل ہے جسے حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے تقریب التھذیب میں ثقہ کہا ہے۔
➋ یہ حدیث اس بات کی دلیل ہے کہ عرفات میں حاجی کو یوم عرفہ کا روزہ رکھنا حرام ہے۔ امام یحییٰ بن سعید انصاری کا یہی موقف ہے۔ اس کی تائید سنن نسائی، وغیرہ میں حضرت عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ کی حدیث سے ہوتی ہے: ”یوم عرفہ ہماری عید کا دن ہے۔“ یعنی اہل عرفہ کے لیے یہ دن کا ہے۔ [سنن النسائي الحج، باب النهي عن صوم، يوم عرفة، حديث: 3007]
اس لیے انہیں اس دن روزہ رکھنے کی ممانعت ہے، البتہ جمہور کے نزدیک روزہ نہ رکھنا مستحب ہے۔
➌ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی حجتہ الوداع کے موقع پر یوم عرفہ کا روزہ نہیں رکھا تھا۔ ٭
بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری 566