مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: روایت میں حضرت ابراہیم ؑ کے متعلق تین جھوٹ کا ذکر ہے جو حقیقت میں جھوٹ نہ...
حدیث حاشیہ:
روایت میں حضرت ابراہیم ؑ کے متعلق تین جھوٹ کا ذکر ہے جو حقیقت میں جھوٹ نہ تھے۔
کیوں کہ لفظ جھوٹ انبیاءؑ کی شان سے بہت بعید ہے۔
ایسے جھوٹ کو دوسرے لفظوں میں توریہ کہا جاتا ہے۔
ایک توریہ وہ ہے جس کا ذکر قرآن پاک میں آیا ہے کہ انہوں نے اپنی قوم کے ساتھ جانے سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ﴿إني سَقِیم﴾ میں اپنے دکھ کی وجہ سے چلنے سے مجبور ہوں۔
وہ دکھ قوم کے افعال اور حرکات بد دیکھ کر دل کے دکھی ہونے پر اشارہ تھا۔
انبیاء و مصلحین اپنی قوم کی خرابیوں پر دل سے کڑھتے رہتے ہیں۔
آیت کا یہی مطلب ہے۔
اس کو توریہ کرکے لفظ جھوٹ سے تعبیر کیاگیا۔
دوسرا ظاہری جھوٹ جو اس حدیث میں مذکور ہے حضرت سارہ ؑ کو اس ظالم بادشاہ کے ظلم سے بچانے کے لیے اپنی بہن قرار دینا۔
یہ دینی اعتبار سے تھا۔
دینی اعتبار سے سارے مومن مرد و عورت بھائی بہن ہوتے ہیں۔
حضرت ابراہیم ؑ کی مراد یہی تھی۔
تیسرا جھوٹ بتوں کے متعلق قرآن مجید میں وارد ہوا ہے کہ انہوں نے اپنی قوم کے بت خانے کو اجاڑ کر کلہاڑا بڑے بت کے ہاتھ میں دے دیا تھا اور دریافت کرنے پر فرمایا تھا کہ یہ کام اس بڑے بت نے کیا ہوگا، بت پرستوں کی حماقت ظاہر کرنے کے لیے یہ طنز کے طور پر فرمایا تھا۔
بطور توریہ اسے بھی جھوٹ کے لفظ سے تعبیر کیاگیا ہے۔
بہرحال اس حدیث پر بھی منکرین حدیث کا اعتراض محض حماقت ہے۔
اللہ ان کو نیک سمجھ عطا کرے۔
آمین۔
روایت میں عربوں کو آسمان سے پانی پینے والی قوم کہاگیا ہے کیوں کہ اہل عرب کا زیادہ تر گزران بارش ہی پر ہے۔
اگرچہ آج کل وہاں کنویں اور نہریں بنائی جارہی ہیں اور یہ سعودی حکومت کے کارنامے ہیں۔
أیدہ اﷲ بنصرہ العزیز آمین۔
حضرت ہاجرہ ؑ اس بادشاہ کی بیٹی تھیں جسے اس نے برکت حاصل کرنے کے لیے حضرت ابراہیم ؑ کے حرم میں داخل کردیا تھا۔

صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 3358