🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: اس کی باب سےمناسبت یہ ہےکہ اس میں مسجد اقصیٰ کا ذکرہے جس کی بناء اول بہت...
حدیث حاشیہ:
اس کی باب سےمناسبت یہ ہےکہ اس میں مسجد اقصیٰ کا ذکرہے جس کی بناء اول بہت قدیم ہےمگر بعد میں حضرت سلیمان نےاسے بنایا۔
کعبہ شریف کی بھی بناء اول بہت قدیم ہےمگر حضرت ابراہیم نے اس کی تجدید فرمائی۔
ہر دوعمارتوں کی پہلی بنیادوں میں چالیس سال کافاصلہ ہے۔
اس طرح منکرین حدیث کا اعتراض سادر ہو گیا جو وہ اس حدیث پروارد کرتےہیں۔
امت میں گمراہ فرقے بہت سے پیدا ہوئے ہیں مگر منکرین حدیث نے ان تمام گمراہ فرقوں سے آگے قدم بڑھاکر بیناد اسلام کوڈھانے کی کوشش کی ہے۔
﴿قَاتَلَھُمُ اللہُ أنیٰ یُوفَکُونَ﴾
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 3425