🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ صفی الرحمن مبارکپوری رحمہ اللہ
569 لغوی تشریح : «شَدَّ مِنْزَرَهُ» «مِئْزَر» کی ”میم“ کے نیچے کسرہ اور ”ہمزہ“ ساکن ہے ، یعنی اپنی...
569 لغوی تشریح:
«شَدَّ مِنْزَرَهُ» «مِئْزَر» کی ”میم“ کے نیچے کسرہ اور ”ہمزہ“ ساکن ہے، یعنی اپنی چادر مضبوطی سے باندھ لیتے۔ یہ دراصل کنایہ ہے کہ آپ عبادت کے لیے کمربستہ ہو جاتے، اس کے لیے بڑی کوشش کرتے اور سب کچھ چھوڑ کر عبادت میں لگ جاتے۔ اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ عبادت کی وجہ سے اپنی ازواج مطہرات سے علیحدگی اختیار کر لیتے۔
«وَاَحْيَالَيْلَهُ» یعنی نماز وغیرہ میں ساری رات بیدار رہتے یا اس کا اکثر حصہ جاگتے۔
«وَاَيْقَظَ اَهْلَهُ» اپنے اہل خانہ کو بھی نماز و عبادت کے لیے نیند سے اٹھاتے۔ ٭
بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری 569