مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: قرآنی آیت: ﴿أولامستم النساء﴾ (المائدة: 6) سے صاف طور پر جنبی کے لیے تیمم کا ثبوت ملتا...
حدیث حاشیہ:
قرآنی آیت:
﴿أولامستم النساء﴾ (المائدة: 6)
سے صاف طور پر جنبی کے لیے تیمم کا ثبوت ملتا ہے، کیونکہ یہاں لمس سے جماع مراد ہے۔
عبداللہ بن مسعود ؓ یہ آیت سن کر کوئی جواب نہ دے سکے۔
ہاں ایک مصلحت کا ذکر فرمایا۔
مسندابن ابی شیبہ میں ہے کہ بعد میں حضرت عبداللہ بن مسعود ؓ نے اپنے اس خیال سے رجوع فرمالیاتھا اور امام نووی ؒ نے کہا کہ حضرت عمر ؓ نے بھی اپنے قول سے رجوع فرمالیاتھا۔
امام نووی ؓ فرماتے ہیں کہ اس پر تمام امت کا اجماع ہے کہ جنبی اور حائضہ اور نفاس والی سب کے لیے تیمم درست ہے، جب وہ پانی نہ پائیں یا بیمارہوں کہ پانی کے استعمال سے بیماری بڑھنے کا خطرہ ہو یا وہ حالات سفر میں ہوں اور پانی نہ پائیں توتیمم کریں۔
حضر ت عمرؓ کو یہ عمار ؓ والا واقعہ یاد نہیں رہاتھا۔
حالانکہ وہ سفرمیں عمار کے ساتھ تھے۔
مگر ان کو شک رہا۔
مگرعمار کا بیان درست تھا، اس لیے ان کی روایت پر سارے علماء نے فتویٰ دیا کہ جنبی کے لیے تیمم جائز ہے۔
حضرت عمرؓ اور حضرت ابن مسعود ؓ کے خیالوں کو چھوڑدیاگیا۔
جب صحیح حدیث کے خلاف ایسے جلیل القدر صحابہ کرام کا قول چھوڑا جا سکتا ہے توامام یا مجتہد کا قول خلاف حدیث کیوں کر قابل تسلیم ہوگا۔
اسی لیے ہمارے امام اعظم ابوحنیفہ ؒ نے خود فرمادیاکہ ''إذا صح الحدیث فهومذهبي'' ”صحیح حدیث ہی میرا مذہب ہے۔
“ پس میرا جو قول صحیح حدیث کے خلاف پاؤ اسے چھوڑدینا اور حدیث صحیح پر عمل کرنا۔
رحمه اللہ تعالیٰ، آمین!

صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 346