🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: ربیعہ اور مضر قبیلہ کے لوگ بہت مالدار اور زراعت پیشہ تھے، ایسے لوگوں کے دل سخت...
حدیث حاشیہ:
ربیعہ اور مضر قبیلہ کے لوگ بہت مالدار اور زراعت پیشہ تھے، ایسے لوگوں کے دل سخت اور بے رحم ہوتے ہیں۔
اس حدیث اور اس کے بعد والی حدیث کی مطابقت ترجمہ باب سے یہ ہے کہ اس حدیث میں ربیعہ اور مضر کی برائی بیان کی تو دوسرے قبیلے والوں کی تعریف نکلی اور بعد والی حدیث میں یمن والوں کی تعریف ہے اور یہ ترجمہ باب ہے۔
(وحیدی)
فرمان نبوی کے مطابق آئندہ زمانوں میں مشرقی ممالک سے اسلام اور مسلمانوں کے خلاف جو بھی فتنے اٹھے وہ تفصیل طلب ہیں جنہوں نے اپنے دور میں اسلام کو شدیدترین نقصانات پہنچائے۔
صدق رسول اللہ صلی اللہ علیه وسلم۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 3498