🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: ترجمہ باب حدیث کے الفاظ: لتلبسها صاحبتها من جلبابها ( جس عورت کے پاس کپڑا نہ ہو...
حدیث حاشیہ:
ترجمہ باب حدیث کے الفاظ:
لتلبسها صاحبتها من جلبابها (جس عورت کے پاس کپڑا نہ ہو اس کی ساتھ والی عورت کو چاہیے کہ اپنی چادر ہی کا کوئی حصہ اسے بھی اڈھا دے)
سے نکلتا ہے۔
مقصد یہ کہ مساجد میں جاتے وقت، عیدگاہ میں حاضری کے وقت، نماز پڑھتے وقت اتنا کپڑا ضرور ہونا چاہیے جس سے مرد وعورت اپنی اپنی حیثیت میں ستر پوشی کرسکیں۔
اس حدیث سے بھی عورتوں کا عیدگاہ جانا ثابت ہوا۔
امام بخاری ؓ نے سند میں عبداللہ بن رجاء کو لاکر اس شخص کا رد کیا جس نے کہا کہ محمد بن سیرین ؒ نے یہ حدیث ام عطیہ ؓ سے نہیں سنی، بلکہ اپنی بہن حفصہ سے، انھوں نے ام عطیہ سے۔
اسے طبرانی نے معجم کبیر میں وصل کیا ہے۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 351