مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: حضرت علی ؓ ام ہانی کے سگے بھائی تھے۔ ایک باپ ایک ماں۔ ان کو ماں کا...
حدیث حاشیہ:
حضرت علی ؓ ام ہانی کے سگے بھائی تھے۔
ایک باپ ایک ماں۔
ان کو ماں کا بیٹا اس لیے کہا کہ مادری بھائی بہن ایک دوسرے پر بہت مہربان ہوتے ہیں۔
گویا ام ہانی یہ ظاہر کررہی ہیں کہ حضرت علی ؓ میرے سگے بھائی ہونے کے باوجود مجھ پر مہربانی نہیں کرتے۔
ہبیرہ کا بیٹا جعدہ نامی تھا جو ابھی بہت چھوٹا تھا۔
اسے حضرت علی ؓ مارنے کا ارادہ کیوں کرتے۔
ابن ہشام نے کہا ام ہانی نے حارث بن ہشام اور زہیربن ابی امیہ یا عبداللہ بن ربیعہ کو پناہ دی تھی۔
یہ لوگ ہبیرہ کے چچا زاد بھائی تھے۔
شاید فلاں بن ہبیرہ میں راوی کو بھول سے عم کا لفظ چھوٹ گیا ہے، یعنی دراصل فلاں بن عم ہبیرہ ہے۔
ہبیرہ بن ابی وہب بن عمرو مخزومی ام ہانی بنت ابی طالب کے خاوند ہیں جن کی اولاد میں ایک بچے کا نام ہانی بھی ہے جن کی کنیت سے اس خاتون کو ام ہانی سے پکارا گیا۔
ہبیرہ حالت شرک ہی میں مرگئے۔
ان کا ایک بچہ جعدہ نامی بھی تھا جو ام ہانی ہی کے بطن سے ہے جن کا اوپر ذکر ہوا، فتح مکہ کے دن ام ہانی نے ان ہی کو پناہ دی تھی۔
ان کے لیے حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی پناہ کو قبول فرمایا، آپ اس وقت چاشت کی نماز پڑھ رہے تھے۔
بعض کے نزدیک یہ فتح مکہ پر شکریہ کی نماز تھی۔

صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 357