مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: اس حدیث سے یہ نکلتا ہے کہ آپ کو بذریعہ وحی معلوم ہوچکا تھا کہ آپ کے...
حدیث حاشیہ:
اس حدیث سے یہ نکلتا ہے کہ آپ کو بذریعہ وحی معلوم ہوچکا تھا کہ آپ کے بعد حضرت ابوبکر ؓ آپ کے خلیفہ ہوں گے۔
طبرانی نے عصمہ بن مالک سے نکالا۔
ہم نے عرض کیا یا رسول اللہ! آپ کے بعد اپنے مالوں کی زکاۃ کس کو دیں؟ آپ نے فرمایا:
ابوبکر ؓ کو دینا، اس کی سند ضعیف ہے، معجم میں سہل بن ابی خیثمہ سے نکالا کہ آپ سے ایک گنوار نے بیعت کی اور پوچھا کہ اگر آپ کی وفات ہوجائے تومیں کس کے پاس آؤں؟ فرمایا ابوبکر کے پاس۔
اس نے کہا اگر وہ مرجائیں تو پھر کس کے پاس؟ فرمایا حضرت عمر ؓ کے پاس۔
ان روایتوں سے شیعوں کا رد ہوتا ہے جو کہتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اپنے بعد علی ؓ کو خلیفہ مقرر کرگئے تھے۔

صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 3659