🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: آنحضرت ﷺ کی یہ معجزانہ پیش گوئی تھی جو اپنے وقت پر پوری ہوئی اور حضرت عمر...
حدیث حاشیہ:
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ معجزانہ پیش گوئی تھی جو اپنے وقت پر پوری ہوئی اور حضرت عمر اور حضرت عثمان ؓ ہر دونے جام شہادت نوش فرمایا۔
مقصود اس سے حضرت ابوبکر ؓ کی فضیلت بیان کرنا ہے، احد پہاڑ کا کانپ اٹھنا برحق ہے جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک معجزہ کے طورپر ظہور میں آیا۔
اس سے یہ بھی ظاہر ہے کہ قدرت کی ہرہر مخلوق اپنی حد کے اندر شعور زندگی رکھتی ہے، سچ ہے:
( ﴿وَإِن مِّن شَيْءٍ إِلَّا يُسَبِّحُ بِحَمْدِهِ﴾ (بني إسرائیل: 44: 17)
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 3675