مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: ولید حضرت عثمان ؓ کا رضاعی بھائی تھا۔ ، ہوایہ تھا کہ سعد بن ابی وقاص کو...
حدیث حاشیہ:
ولید حضرت عثمان ؓ کا رضاعی بھائی تھا۔
، ہوایہ تھا کہ سعد بن ابی وقاص کو جو عشرہ مبشرہ میں تھے حضرت عثمان نے کوفہ کا حاکم مقرر کیا تھا، ان میں اور عبداللہ بن مسعود ؓ میں کچھ تکرار ہوئی تو حضرت عثمان ؓ نے ولید کو وہاں کا حاکم مقرر کردیا اور سعد کو معزول کردیا۔
ولید نے بڑی بے اعتدالیاں شروع کیں، شراب خوری، ظلم وزیادتی کی، لوگ حضرت عثمان ؓ سے ناراض ہوئے کہ سعد ایسے جلیل القدر صحابی کو معزول کرکے حاکم کس کو کیا ولید کو جس کی کوئی فضیلت نہ تھی اور اس کا باپ عقبہ بن ابی معیط ملعون تھا جس نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا گلا گھونٹاتھا۔
آپ پر نماز میں اوجھڑی ڈالی تھی۔
خیر اگر ولید کوئی برا کام نہ کرتا تو باپ کے اعمال سے بیٹے کو غرض نہ تھی مگر بموجب ”الولد سر لأبیه“ ولید نے بھی ہاتھ پاؤں پیٹ سے نکالے۔
(وحیدی)

صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 3696