الشیخ صفی الرحمن مبارکپوری رحمہ اللہ
� لغوی تشریح : «مَا فَوْقَ الْإِزَار» اس کے دو معنی ہو سکتے ہیں : ایک تو ازار سے مراد...
� لغوی تشریح:
«مَا فَوْقَ الْإِزَار» اس کے دو معنی ہو سکتے ہیں: ایک تو ازار سے مراد جماع اور باہم ہم بستری ہیں، یعنی شوہر کے لیے جماع کے علاوہ باقی سب کچھ کر گزرنا جائز ہے۔ اور دوسرے معنی ہیں: پاجامہ و تہبند کی جگہ، یعنی ناف سے گھٹنے تک کا حصہ چھوڑ کر باقی حصہ جسم سے مباشرت حلال ہے۔ اور دوسرے معنی کی رو سے یہ سیدنا انس رضی اللہ عنہ کی حدیث «اِصْنَعُوا كُلَّ شَيْءٍ إِلَّا النِّكَاح» کے معارض ہے کیونکہ سیدنا انس کی حدیث سے صرف جماع کی ممانعت ہے جبکہ اس میں ناف سے گھٹنے تک کے سارے حصے سے استمتاع کی ممانعت ہے۔ مگر اولاً تو یہ روایت ضعیف ہے، ثانیاً اس سے پہلے معنی صرف جماع اور وطی مراد لیے جائیں گے تاکہ دونوں حدیثوں میں مطابقت ہو جائے۔ سنن نسائی کی ایک روایت میں ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنی کسی بیوی کے ساتھ حالت حیض میں لیٹ جاتے جبکہ اس نے نصف ران تک ازار باندھا ہوتا۔ [سنن النسائي، الطهارة، باب مباشرة الحائض، حديث: 288] اس حدیث اور مذکورہ دونوں احادیث پر غور کرنے سے پتہ چلتا ہے کہ دوران حیض مباشرت کے لیے ناف سے گھٹنوں تک ازاربند کا ہونا شرط نہیں ہے، گھٹنوں سے اوپر والے حصے سے بھی استمتاع جائز ہے۔ ازار سے مقصود جماع اور خون سے تحفظ ہے، خواہ وہ گھٹنوں تک ہو یا نصف ران تک یا اس سے بھی کم۔

بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری 127