مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: ہوایہ تھا کہ بلال ؓ سے آنحضرت ﷺ کی وفات کے بعد صبر نہ ہوسکا، ہر وقت...
حدیث حاشیہ:
ہوایہ تھا کہ بلال ؓ سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد صبر نہ ہوسکا، ہر وقت اذان میں آپ کا نام آتا، آپ کی یاد سے قبر شریف کو دیکھ کر زخم تازہ ہوتا۔
اس لیے بلال ؓ مدینہ منورہ سے چلے گئے، چھ مہینے کے بعد آئے تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو خواب میں دیکھا، فرماتے ہیں:
بلال! کیا ظلم ہے، تو نے ہم کو چھوڑ دیا، بلال نے حضرت فاطمہ ؓ کا حال پوچھا، معلوم ہوا کہ انتقال پاگئیں، حضرت حسن ؓ اور حضرت حسین ؓ کو بلاکر گلے لگایا، خوب روئے، لوگوں نے حسن ؓ سے کہا آپ کہو تو بلال اذان دیں گے۔
انہوں نے فرمائش کی، بلال اذان کے لیے کھڑے ہوئے جب ''اشھد ان محمدا رسول اللہ'' پر پہنچے تو روتے روتے بے ہوش ہوکر گرے، لوگ بھی رونے لگے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی یاد سے ایک کہرام مچ گیا، اللھم صل علیه وبارك وسلم، ہمارے پیرومرشد شیخ احمد مجدد ؒ فرماتے ہیں:
بلال ؓ حبشی تھے۔
اذان میں أشهد کے بدل أسهد کہتے شین کو سین کہتے مگر ان کا أسهد ہم لوگوں کے ہزار بار اشہد پر فضیلت رکھتا تھا۔
وہ عاشق رسول تھے ہم گنہگار نابکار، یا اللہ! بلا ل ؓ کے کفش برداروں ہی میں ہم کو رکھ لے۔
آمین یار ب العالمین (وحیدی)

صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 3755