🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ صفی الرحمن مبارکپوری رحمہ اللہ
576 لغوی تشریح : «وَالرَّاجِحُ وَقْفُهُ» یعنی راجح یہ ہے کہ یہ حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ کا قول...
576 لغوی تشریح:
«وَالرَّاجِحُ وَقْفُهُ» یعنی راجح یہ ہے کہ یہ حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ کا قول ہے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان نہیں، البتہ یہ حکماً مرفوع ہے۔
«وَقَدِ اخْتُلِفَ فِي تَعْيينِهَا . . . الخ» اس کے تعین میں اختلاف کیا گیا ہے۔ حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے فتح الباری میں چالیس اقوال نقل کیے ہیں مگر ان میں راجح اور زیادہ قوی قول یہ ہے کہ شب قدر آخری عشرے کی طاق راتوں میں سے ایک رات ہے اور وہ منتقل ہوتی رہتی ہے۔ کبھی اکیس، کبھی تئیس، کبھی پچیس، کبھی ستائیس اور کبھی انتیس کی رات کو آتی ہے۔ اور جن روایات میں بڑے جزم اور پختگی سے تعین کا ذکر ہے، جیسے اسی روایت میں ستائیس کا ذکر اور بعض روایات میں اکیس اور بعض میں تئیس کا ذکر ہے تو یہ اس لیے کہ جس سال آپ نے یہ حدیث سنائی اس سال اسی رات شب قدر تھی، یوں نہیں کہ ہمیشہ اسی رات ہی شب قدر ہو گی۔ مگر بعض نے اس سے سمجھ لیا کہ ہمیشہ شب قدر اسی رات ہو گی۔ اس بارے میں اختلاف کا سبب بھی درحقیقت یہی ہے۔ ٭
بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری 576