🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: 5ھ میں آپ ﷺ اتفاقاً گھوڑے سے گرگئے تھے اور ایک موقع پر آپ نے ازواج مطہرات...
حدیث حاشیہ:
5ھ میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم اتفاقاً گھوڑے سے گرگئے تھے اور ایک موقع پر آپ نے ازواج مطہرات سے ایک مہینہ کے لیے 9ھ میں علیحدگی کی قسم کھالی تھی۔
ان دونوں مواقع پر آپ نے بالاخانے میں قیام فرمایا تھا۔
زخمی ہونے کی حالت میں اس لیے کہ صحابہ کو عیادت میں آسانی ہو اور ازواج مطہرات سے جب آپ نے ملنا جلنا ترک کیا تواس خیال سے کہ پوری طرح ان سے علیحدگی رہے، بہرحال ان دونوں واقعات کے سن وتاریخ الگ الگ ہیں۔
لیکن راوی اس خیال سے کہ دونوں مرتبہ آپ نے بالاخانہ پر قیام فرمایا تھا، انھیں ایک ساتھ ذکر کردیتے ہیں۔
بعض روایات میں یہ بھی ہے کہ امام اگر بیٹھ کر نماز پڑھے تو تم بھی بیٹھ کر پڑھو۔
قسطلانی ؒ فرماتے ہیں:
'' والصحیح أنه منسوخ بصلاتهم في آخرعمره علیه الصلوة والسلام قیاما خلفه وهوقاعد۔
'' ”یعنی صحیح یہ ہے کہ یہ منسوخ ہے اس لیے کہ آخر عمر میں (آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم )
نے بیٹھ کر نماز پڑھائی، اور صحابہ ؓ آپ کے پیچھے کھڑے ہوئے تھے۔
“
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 378