🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ صفی الرحمن مبارکپوری رحمہ اللہ
577 لغوی تشریح : «اَرَاٗيْتَ» آپ مجھے بتلائیں ۔ یہ «اَخْبِرْنِي» کے معنی میں ہے ۔ «اَيُّ لَيْلَةٍ» مفعول...
577 لغوی تشریح:
«اَرَاٗيْتَ» آپ مجھے بتلائیں۔ یہ «اَخْبِرْنِي» کے معنی میں ہے۔
«اَيُّ لَيْلَةٍ» مفعول ہونے کے اعتبار سے «اَيَّ» پر نصب اور مبتدا ہونے کی بنا پر ضمہ ہو گا اور اس کے بعد اس کی خبر ہو گی اور یہ پورا جملہ دو مفعولوں کے قائم مقام ہو گا۔
«عَفُوٌ» ”عین“ پر زبر اور ”واو“ مشدد ہے، یعنی بہت درگزر کرنے والا، بہت معاف کرنے اور بخشنے والا۔ ٭
بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری 577