مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: مہاجرین اولین وہ صحابہ ہیں جنہوں نے دونوں قبلوں کی طرف نماز پڑھی ہو جنگ بدر میں...
حدیث حاشیہ:
مہاجرین اولین وہ صحابہ ہیں جنہوں نے دونوں قبلوں کی طرف نماز پڑھی ہو جنگ بدر میں شریک ہوئے۔
اس سے حضرت عمر ؓ کا انصاف بھی ظاہر ہوتا ہے کہ خاص اپنے بیٹے کا لحاظ کئے بغیر انصاف کو مد نظر رکھا۔
ایک روایت میں یوں ہے کہ حضرت عمر ؓ نے اسامہ بن زید ؓ کے لئے چار ہزار مقرر کیا تو صحابہ نے پوچھا کہ بھلا آپ نے عبدالله ؓ کو مہاجرین اولین سے تو کم رکھا مگر اسامہ ؓ سے کیوں کم رکھا؟ اسامہ ؓ تو عبد اللہ ؓ سے بڑھکر کسی جنگ میں شریک نہیں ہوئے۔
حضرت عمر ؓ نے کہا کہ ہاں یہ صحیح ہے مگر اسامہ ؓ کے باپ کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم عبد اللہ ؓ کے باپ سے زیادہ چاہتے تھے۔
آخر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت کو میری محبت پر کچھ ترجیح ہونی چاہئے۔

صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 3912