🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: حضرت سیدنا ابو بکر صدیق ؓ کے فضائل ومناقب میں یہ بہت بڑی فضیلت ہے کہ سفر...
حدیث حاشیہ:
حضرت سیدنا ابو بکر صدیق ؓ کے فضائل ومناقب میں یہ بہت بڑی فضیلت ہے کہ سفر ہجرت میں آپ نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا فدا کار انہ ساتھ دیا اور آپ کی ہر ممکن خدمت انجام دی۔
جس کے صلہ میں قیامت تک کے لئے آپ کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا یار غار کہا گیا ہے حقیقت یہ کہ آپ کو تمام صحابہ ؓ پر ایسی فوقیت حاصل ہے جیسی چاند کو آسمان کے تمام ستاروں پر حاصل ہے۔
وہ نام نہاد مسلمان بڑے ہی بد بخت ہیں جو ایسے سچے پختہ مومن مسلمان صحابی رسول کو برا کہتے ہیں اورتبراّ بازی سے اپنی زبانوں کو گندی کرتے ہیں۔
جب تک اس دنیا میں اسلام زندہ ہے حضرت صدیق اکبر ؓ کانام نامی اسلام کے ساتھ زندہ رہے گا۔
اللہ نے آپ کی خدمات جلیلہ کایہ صلہ آپ رضی اللہ عنہ کو بخشا کہ قیامت تک کے لئے آپ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پہلو میں گنبد خضرا میں آرام فرما رہے ہیں۔
اللہ پاک ہماری طرف سے ان کی پاک روح پر بے شمار سلام اور رحمتیں نازل فرمائے اور قیامت کے دن اپنے حبیب کے ساتھ آپ کے جملہ فدائیوں کی ملاقات نصیب کرے۔
آمین یا رب العالمین۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 3918