🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: بویرہ بنو نضیر کے باغ کو کہتے تھے جو مدینہ کے قریب واقع تھا۔ بنی لوی قریش...
حدیث حاشیہ:
بویرہ بنو نضیر کے باغ کو کہتے تھے جو مدینہ کے قریب واقع تھا۔
بنی لوی قریش کے لوگوں کو کہتے ہیں۔
ان میں اور بنی نضیر میں عہد و پیمان تھا۔
حضرت حسان ؓ کا مطلب قریش کی ہجو کرنا ہے ان کے دوستوں کے باغ جلتے رہے اور وہ قریش ان کی کچھ مدد نہ کر سکے۔
جوابی اشعار میں ابو سفیان نے مسلمانوں کو بد دعا دی۔
یعنی خدا کرے تمہارے شہر میں ہمیشہ چاروں طرف آگ جلتی رہے۔
ابو سفیان کی بد دعا مردود ہو گئی اور الحمد للہ مدینہ منورہ آج بھی جنت کی فضا رکھتا ہے۔
مولانا وحید الزماں نے ان اشعار کا اردو ترجمہ یوں منظوم کیا ہے۔
حضرت حسان کے شعر کا ترجمہ:
بنی لوی کے شریفوں پہ ہوگیا آساں لگی ہو آگ بویرہ میں سب طرف ویراں ابو سفیان بن حارث کے اشعار کا، ترجمہ:
خدا کرے کہ ہمیشہ رہے وہاں یہ حال مدینہ کے چاروں طرف رہے آتش سوزاں یہ جان لو گے تم اب عنقریب کون ہم میں رہے گا بچا کس کا ملک اٹھا ئے گا نقصان یہ ابو سفیان نے مسلمانوں کو اور ان کے شہر مدینہ کوبد دعا دی تھی جو مردود ہوگئی۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 4032