🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: اس حدیث سے صاف ظاہر ہے کہ حضرت ابو بکر ؓ پھر حضرت عمر ؓ نے وراثت...
حدیث حاشیہ:
اس حدیث سے صاف ظاہر ہے کہ حضرت ابو بکر ؓ پھر حضرت عمر ؓ نے وراثت نبوی کے بارے میں فرمان نبوی پر پورے طور پر عمل کیا کہ اسے تقسیم نہیں ہونے دیا۔
جن مصارف میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے صرف فرمایا یہ حضرات بھی ان ہی مصارف میں اسے صرف فرماتے رہے۔
حضرت علی ؓ کو بھی اس بارے میں اختلاف نہ تھا۔
اگر کچھ اختلاف بھی تھا تو صرف اس بارے میں کہ اس صدقہ کی نگرانی کون کرے؟ اس کا متولی کون ہ؟ اس بارے میں حضرت عمر ؓ نے تفصیل سے ان حضرات کو معاملہ سمجھا کر اس ترکہ کو ان کے حوالے کردیا۔
رضي اللہ عنهم ورضوا عنه۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 4034