🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: حضرت صدیق اکبر ؓ نے ایک طرف فرمان رسول اللہ ﷺ کا احترام باقی رکھا تو دوسری...
حدیث حاشیہ:
حضرت صدیق اکبر ؓ نے ایک طرف فرمان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا احترام باقی رکھا تو دوسری طرف حضرات اہل بیت کے بارے میں صاف فرما دیا کہ ان کا احترام ان کی خدمت ان کے ساتھ حسن برتاؤ مجھ کو خود اپنے عزیزوں کے ساتھ حسن برتاؤ سے زیادہ عزیز ہے۔
اس سے صاف ظاہر ہے کہ حضرت فاطمہ ؓ کی دل جوئی کرنا ان کا اہم ترین مقصد تھا اور تاحیات آپ نے اس کو عملی جامہ پہنایا اور اس حال میں دنیا سے رخصت ہوگئے۔
اللہ تعالی سب کو قیامت کے دن فردوس بریں میں جمع کرے گا اور سب ﴿وَنَزَعْنَا مَا فِي صُدُورِهِمْ مِنْ غِلٍّ﴾ (الأعراف: 43)
کے مصداق ہوں گے۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 4036