مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: ابورافع یہودی خیبر میں رہتا تھا۔ رئیس التجار اور تاجر الحجاز سے مشہور تھا۔ اسلام کا سخت...
حدیث حاشیہ:
ابورافع یہودی خیبر میں رہتا تھا۔
رئیس التجار اور تاجر الحجاز سے مشہور تھا۔
اسلام کا سخت ترین دشمن ہر وقت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ہجو کیا کرتا تھا۔
غزوئہ خندق کے موقع پر عرب کے مشہور قبائل کو مدینہ پر حملہ کرنے کے لیے اس نے ابھارا تھا۔
آخر چند خزرجی صحابیوں کی خواہش پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے عبد اللہ بن عتیک انصاری کی قیادت میں پانچ آدمیوں کو اس کے قتل پر مامور فرمایا تھا۔
ساتھ میں تاکید فرمائی کہ عورتوں اور بچوں کو ہرگز قتل نہ کرنا۔
چنانچہ وہ ہوا جو حدیث بالا میں تفصیل کے ساتھ موجود ہے۔
بعض دفعہ قیام امن کے لیے ایسے مفسدوں کا قتل کرنا دنیا کے ہر قانون میں ضروری ہوجاتا ہے۔
حافظ صاحب فرماتے ہیں:
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ كَانَ مِمَّا صَنَعَ اللَّهُ لِرَسُولِهِ أَنَّ الْأَوْسَ وَالْخَزْرَجَ كَانَا يَتَصَاوَلَانِ تَصَاوُلَ الْفَحْلَيْنِ لَا تَصْنَعُ الْأَوْسُ شَيْئًا إِلَّا قَالَتِ الْخَزْرَجُ وَاللَّهِ لَا تَذْهَبُونَ بِهَذِهِ فَضْلًا عَلَيْنَا وَكَذَلِكَ الْأَوْسُ فَلَمَّا أَصَابَتِ الْأَوْسُ كَعْبَ بْنَ الْأَشْرَفِ تَذَاكَرَتِ الْخَزْرَجُ مَنْ رَجُلٌ لَهُ مِنَ الْعَدَاوَةِ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَمَا كَانَ لِكَعْبٍ فَذكرُوا بن أَبِي الْحُقَيْقِ وَهُوَ بِخَيْبَرَ (فتح الباري)
یعنی اوس اور خزرج کا باہمی حال یہ تھا کہ وہ دونوں قبیلے آپس میں اس طرح رشک کرتے تھے جیسے دو سانڈ آپس میں رشک کرتے ہیں۔
جب قبیلہ اوس کے ہاتھوں کوئی اہم کام انجام پاتا تو خزرج والے کہتے کہ قسم اللہ کی اس کام کو کرکے تم فضیلت میں ہم سے آگے نہیں بڑھ سکتے۔
ہم اس سے بھی بڑا کوئی کام انجام دیں گے۔
اوس کا بھی یہی خیال رہتا تھا۔
جب قبیلہ اوس نے کعب بن اشرف کو ختم کیا تو خزرج نے سوچا کہ ہم کسی اس سے بڑے دشمن کا خاتمہ کریں گے جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی عداوت میں اس سے بڑھ کر ہو گا۔
چنانچہ انہوں نے ابن ابی الحقیق کا انتخاب کیا جو خیبر میں رہتا تھا اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی عداوت میں یہ کعب بن اشرف سے بھی آگے بڑھا ہوا تھا۔
چنانچہ اوس کے جوانوں نے اس ظالم کا خاتمہ کیا۔
جس کی تفصیل یہاں مذکور ہے۔
روایت میں ابورافع کی جو رو کے جاگنے کا ذکر آیا ہے۔
ابن اسحاق کی روایت میں ہے کہ وہ جاگ کر چلانے لگی۔
عبداللہ بن عتیک ؓ کہتے ہیں کہ میں نے اس پر تلوار اٹھائی لیکن فوراً مجھ کو فرمان نبوی یاد آگیا اور میں نے اسے نہیں مارا۔
آگے حضرت عبداللہ بن عتیک ؓ کی ہڈی سرک جانے کا ذکر ہے۔
اگلی روایت میں پنڈلی ٹوٹ جانے کا ذکر ہے۔
اور اس میں جوڑ کھل جانے کا دونوں باتوں میں اختلاف نہیں ہے کیونکہ احتمال ہے کہ پنڈلی کی ہڈی ٹوٹ گئی ہو اور جوڑ بھی کسی جگہ سے کھل گیا ہو۔

صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 4040