🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: رسول کریم ﷺ نے ہجرت کے بعد مدینہ منورہ کواپنا ایسا وطن قرار دے لیا تھا کہ...
حدیث حاشیہ:
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہجرت کے بعد مدینہ منورہ کواپنا ایسا وطن قرار دے لیا تھا کہ اس کی محبت آپ کی ہر رگ وپے میں جاگزیں ہوگئی تھی۔
وہاں کی ہر چیز سے محبت کا ہونا آپ کا فطری تقاضا بن گیا تھا۔
اسی بنا پر پہاڑ احد سے بھی آپ کو محبت تھی جس کا یہا ں اظہار فرمایا۔
ورثہ میں مدینہ منورہ سے الفت ومحبت ہر مسلمان کو ملی ہے۔
حدیث سے مدینہ منورہ کا مثل مکہ حرم ہونا بھی ثابت ہوا۔
مگر بعض لوگ حرمت مدینہ کے قائل نہیں اور وہ ایسی احادیث کی مختلف تاویل کر دیتے ہیں جو صحیح نہیں۔
مدینہ بھی اب ہر مسلمان کے لیے مثل مکہ حرم محترم ہے۔
اللہ تعالی ہر مسلمان کو بار بار اس مقدس شہر میں حاضری کی سعادت عطا فرمائے آمین۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 4084