مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: روایات میں کسی نہ کسی طرح سے احد پہاڑ کا ذکر ہے۔ باب سے یہی وجہ مطابقت...
حدیث حاشیہ:
روایات میں کسی نہ کسی طرح سے احد پہاڑ کا ذکر ہے۔
باب سے یہی وجہ مطابقت ہے۔
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مکہ سے آنے کے بعد مدینہ منورہ کو اپنا دائمی وطن قرار دے لیا تھا اور اس شہر سے آپ کو اس قدر محبت ہو گئی تھی کہ یہاں کا ذرہ ذرہ آپ کو محبوب تھا۔
اسی محبت سے احد پہاڑ سے بھی محبت ایک فطری چیز تھی۔
آج بھی یہ شہر ہر مسلمان کے لیے جتنا پیارا ہے وہ ہر مسلمان جانتا ہے۔
حدیث سے قبرستان میں جاکر دوبارہ نماز جنازہ پڑھنا بھی ثابت ہوا۔
بعض لوگوں نے اسے آپ کے ساتھ مخصوص قرار دیا ہے۔
بعض لوگ کہتے ہیں کہ نماز سے یہاں دعائے مغفرت مراد ہے۔
مگر ظاہر حدیث کے الفاظ ان تاویلات کے خلاف ہیں۔
واللہ اعلم بالصواب۔

صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 4085