مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: اس حدیث میں ہجرت نبوی کا بیان ہے۔ شروع میں آپ کا غار ثور میں قیام کرنا...
حدیث حاشیہ:
اس حدیث میں ہجرت نبوی کا بیان ہے۔
شروع میں آپ کا غار ثور میں قیام کرنا مصلحت الہی کے تحت تھا۔
اللہ تعالی نے آپ کی وہاں بھی کامل حفاظت فرمائی اور وہاں رزق بھی پہنچایا۔
اس موقع پر حضرت عامر بن فہیرہ ؓ نے ہر دو بزرگوں کی اہم خدمات انجام دیں کہ غار میں اونٹنی کے تازہ تازہ دودھ سے ہر دو بزرگوں کو سیراب رکھا۔
حقیقی جانثاری اسی کا نام ہے۔
یہی عامر بن فہیرہ ؓ ہیں جو ستر قاریوں کے قافلہ میں شہید کئے گئے۔
اللہ تعالی نے ان کی لاش کا یہ اکرام کیا کہ وہ آسمان کی طرف اٹھائی گئی پھر زمین پر رکھ دی گئی۔
شہدائے کرام کے یہ مراتب ہیں جو حقیقی شہداء کو ملتے ہیں۔
سچ ہے ﴿وَلَا تَقُولُوا لِمَنْ يُقْتَلُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ أَمْوَاتٌ بَلْ أَحْيَاءٌ وَلَكِنْ لَا تَشْعُرُونَ﴾ (البقرة: 154)

صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 4093