🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: اس حادثہ میں ایک شخص عامر بن طفیل کا بڑا ہاتھ تھا۔ پہلے اس نے بنو عامر...
حدیث حاشیہ:
اس حادثہ میں ایک شخص عامر بن طفیل کا بڑا ہاتھ تھا۔
پہلے اس نے بنو عامر قبیلہ کو مسلمانوں کے خلاف بھڑکایا۔
انہوں نے ان مسلمانوں سے لڑنا منظور نہ کیا پھر اس مردود نے رعل اور عصیہ اور ذکوان کو بنو سلیم کے قبیلے میں سے تھے بہکایا حالانکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے اور بنو سلیم سے عہد تھا مگر عامر کے کہنے سے ان لوگوں نے عہد شکنی کی اور قاریوں کو ناحق مار ڈالا۔
بعضوں نے کہا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور بنو عامر سے عہد تھا۔
جب عامر بن طفیل نے بنو عامر کو ان مسلمانوں سے لڑنے کے لیے بلایا تو انہوں نے عہدشکنی منظور نہ کی۔
آخر اس نے رعل اور عصیہ اور ذکوان کے قبیلوں کو بھڑکا یا جن سے عہد نہ تھا انہوں نے عامر کے بہکانے سے ان کو قتل کیا۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 4096