🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: روایت میں غزوہ خندق کھودنے کا ذکر ہےمگر اوربھی بہت سے امور بیان میں آگئے ہیں۔ آنحضرت...
حدیث حاشیہ:
روایت میں غزوہ خندق کھودنے کا ذکر ہےمگر اوربھی بہت سے امور بیان میں آگئے ہیں۔
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے شدت بھو ک سے پیٹ پرپتھر باندھنے کابھی صاف لفظوں میں ذکرہے۔
بعض لوگوں نے پتھر باندھنے کی تاویل کی ہے۔
کھانےمیں برکت کا ہونا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا معجزہ تھا جن کا توآپ سےبارہا ظہور ہواہے۔
یہی حضرت جابر ہیں جواپنے والد کی شہادت کےبعد قرض خواہوں کا قر ض چکانےکےلیے رسو ل کریم صلی اللہ علیہ وسلم سےدعاؤں کےطالب ہوئےتھے۔
اس سلسلہ میں جب آپ گھر تشریف لائے اورواپس جانےلگے توجابر کےمنع کرنےکے باجود ان کی بیوی نے درخواست کی تھی کہ یارسول اللہ( صلی اللہ علیہ وسلم ) میرے خاوند کےلیے دعائے خیر کر جائیے۔
آ پ نےدونوں کےلیے دعا کی تھی اوراس عورت نےکہا تھا کہ آپ ہمارے گھر میں تشریف لائیں اور یہ کیونکہ ممکن ہےکہ ہم آپ سےدعا کےطالب بھی نہ ہوں۔
(فتح)
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 4101