🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: عزل کا مفہوم یہ ہے کہ مرد اپنی بیوی کے ساتھ ہم بستری کرے اور جب انزال...
حدیث حاشیہ:
عزل کا مفہوم یہ ہے کہ مرد اپنی بیوی کے ساتھ ہم بستری کرے اور جب انزال کا وقت قریب ہو تو آلہ تناسل کو نکال لے تاکہ بچہ پیدا نہ ہو۔
قطع نسل کی یہ بھی ایک صورت تھی جسے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے پسند نہیں فرمایا آج طرح طرح سے قطع نسل کی دنیا کے بیشتر ممالک میں کوشش جاری ہے جو اسلام کی رو سے قطعاً نا جائز ہے۔
وقد ذکر ھذہ القصة ابن سعد نحوما ذکر ابن إسحاق وإن الحرث کان جمع جموعا وأرسل عینا تأتیه بخبر المسلمین فظفروا به فقتلوہ فلما بلغه ذالك وتفرق الجمع وانتھی النبي صلی اللہ علیه وسلم إلی الماء وھو المریسیع فصف أصحابه القتال ورموھم بالنبل ثم حملوا علیھم حملة واحدة فما أفلت منھم انسان بل قتل منھم عشرة وأسر الباقون رجالا ونساء۔
(فتح الباري)
خلاصہ یہ کہ غزوہ بنو مصطلق میں مسلمانوں نے دس آدمیوں کو قتل کیا اور باقی کو قید کر لیا۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 4138