🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: حمزہ ؓ آنحضرت ﷺ کے رضاعی بھائی اور حقیقی چچا تھے اس لیے حلال نہ تھی۔ روایت...
حدیث حاشیہ:
حمزہ ؓ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے رضاعی بھائی اور حقیقی چچا تھے اس لیے حلال نہ تھی۔
روایت میں عمرہ قضا کا ذکر ہے باب سے یہی مطابقت ہے۔
امام ابو الولید باجی نے اس حدیث کا مطلب یہی بیان کیا ہے کہ گو آپ لکھنا نہیں جانتے تھے مگر آپ نے معجزہ کے طور پر اس وقت لکھ دیا۔
قسطلانی نے کہا کہ حدیث کا ترجمہ یوں ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے ہاتھ سے کاغذ لے لیا اور آپ اچھی طرح لکھنا نہیں جانتے تھے۔
آپ نے حضرت علی ؓ سے فرمایا رسول اللہ کا لفظ کہاں ہے انہوں نے بتلادیا۔
آپ نے اپنے ہاتھ سے اسے میٹ دیا پھر وہ کاغذ حضرت علی ؓ کو دے دیا انہوں نے پھر پورا صلح نامہ لکھا اس تقریر پر کوئی اشکال باقی نہ رہے گا۔
حافظ نے کہا اس حدیث سے حضرت جعفر ؓ کی بڑی فضیلت نکلی۔
خصائل اور سیرت میں آپ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے مشابہت تامہ رکھتے تھے۔
یہ لڑکی حضرت جعفر ؓ کی زندگی تک ان کے پاس رہی جب وہ شہید ہوئے تو ان کی وصیت کے مطابق حضرت علی ؓ کے پاس رہی اور ان ہی کے پاس جوان ہوئی۔
اس وقت حضرت علی ؓ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے نکاح کے لیے کہا تو آپ نے یہ فرمایا جو روایت میں موجود ہے۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 4251