🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: یہ اثر موصولاً ابونعیم نے کتاب الصلوٰة میں نکالا ہے جو حضرت امام بخاری ؒ کے شیوخ...
حدیث حاشیہ:
یہ اثر موصولاً ابونعیم نے کتاب الصلوٰة میں نکالا ہے جو حضرت امام بخاری ؒ کے شیوخ میں سے ہیں۔
تفصیل یہ ہے کہ حضرت عمرؓب نے حضرت انس ؓ کو ایک قبر کے پاس نماز پڑھتے دیکھا تو قبرقبر کہہ کر ان کواطلاع فرمائی، مگر وہ قمر سمجھے بعد میں سمجھ جانے پر وہ قبر سے دور ہو گئے اور نماز ادا کی۔
اس سے امام بخاری ؒ نے یہ نکالا کہ نماز جائز ہوگی اگرفاسد ہوتی تو دوبارہ شروع کرتے۔
(فتح)
آج کے زمانہ میں جب قبر پرستی عام ہے بلکہ چلہ پرستی اور شدہ پرستی اورتعزیہ پرستی سب زوروں پر ہے، توان حالات میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث کے مطابق قبروں کے پاس مسجد بنانے سے منع کرنا چاہیے اور اگر کوئی کسی قبر کو سجدہ کرے یا قبر کی طرف منہ کر کے نماز پڑھے تواس کے مشرک ہونے میں کیا شک ہو سکتا ہے؟
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 427