🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: حضرت حاطب بن ابی بلتعہ ؓ نے مشرکین مکہ کو لکھا تھا کہ رسول کریم ﷺ مکہ...
حدیث حاشیہ:
حضرت حاطب بن ابی بلتعہ ؓ نے مشرکین مکہ کو لکھا تھا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم مکہ پر فوج لے کر آنا چاہتے ہیں تم اپنا انتظام کر لو۔
حضرت عمر ؓ نے جو کچھ کہا وہ ظاہری قانونی سیاست کے مطابق تھا۔
مگر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو ان کی سچائی وحی سے معلوم ہو گئی۔
لہذا آپ نے ان کی غلطی سے در گزر فرمایا۔
معلوم ہوا کہ بعض امور میں محض ظاہری وجوہ کی بنا پر فتوی ٹھوک دینا درست نہیں ہے۔
مفتی کو لازم ہے کہ ظاہر وباطن کے جملہ امور وحالات پر خوب غور وخوض کرکے فتوی نویسی کرے۔
روایت میں غزوئہ فتح مکہ کے عزم کا ذکر ہے یہی باب سے وجہ مطابقت ہے۔
فتح الباری میں حضرت حاطب ؓ کے خط کے یہ الفاظ منقول ہوئے ہیں:
(يَا مَعْشَر قُرَيْش فَإِنَّ رَسُول اللَّه صَلَّى اللَّه عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَاءَكُمْ بِجَيْشٍ كَاللَّيْلِ , يَسِير كَالسَّيْلِ , فَوَاَللَّهِ لَوْ جَاءَكُمْ وَحْدَهُ لَنَصَرَهُ اللَّه وَأَنْجَزَ لَهُ وَعْده. فَانْظُرُوا لأَنْفُسِكُمْ وَالسَّلام)
وا قدی نے یہ لفظ نقل کئے ہیں۔
أن حاطب كتب إلی سہیل بن عمرو و صفوان بن أسد وعکرمة أن رسول اللہ صلی اللہ علیه وسلم أذن في الناس بالغزو ولا أرادہ یرید غیرکم وقد أحببت أن یکون لي عندکم ید۔
ان کا خلاصہ یہ کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم ا یک لشکر جرار لے کر تمہارے اوپر چڑھائی کر نے والے ہیں تم لوگ ہوشیار ہو جاؤ۔
میں نے تمہارے ساتھ احسان کرنے کے لیے ایسا لکھا ہے۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 4274