🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: بنونجار سے آپ ﷺ کی قرابت تھی۔ آپ کے دادا عبدالمطلب کی ان لوگوں میں ننہال تھی۔...
حدیث حاشیہ:
بنونجار سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی قرابت تھی۔
آپ کے دادا عبدالمطلب کی ان لوگوں میں ننہال تھی۔
یہ لوگ اظہارخوشی اوروفاداری کے لیے تلواریں باندھ کر آپ کے استقبال کے لیے حاضر ہوئے اور خصوصی شان کے ساتھ آپ کولے گئے۔
آپ نے شروع میں حضرت ابوایوب ؓ کے گھر قیام فرمایا، کچھ دنوں کے بعد مسجدنبوی کی تعمیرشروع ہوئی، اوریہاں سے پرانی قبروں اور درختوں وغیرہ سے زمین کو صاف کیا۔
یہیں سے ترجمہ باب نکلتا ہے۔
حافظ ابن حجر ؒ فرماتے ہیں کہ کھجور کے ان درختوں کی لکڑیوں سے قبلہ کی دیوار بنائی گئی تھی۔
ان کو کھڑاکرکے اینٹ اور گارے سے مضبوط کردیاگیاتھا۔
بعض کا قول ہے کہ چھت کے قبلہ کی جانب والے حصہ میں ان لکڑیوں کو استعمال کیا گیاتھا۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 428