🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

حافظ عبدالشکور ترمذی حفظہ اللہ
فوائد : ➊ مذکورہ حدیث سے معلوم ہوا کہ قرآن مجید کی آیت : «مَن جَاءَ بِالْحَسَنَةِ فَلَهُ خَيْرٌ...
فوائد:
➊ مذکورہ حدیث سے معلوم ہوا کہ قرآن مجید کی آیت: «مَن جَاءَ بِالْحَسَنَةِ فَلَهُ خَيْرٌ . . . . . . . الخ» [27-النمل:89] سے مراد «لا اله الا الله» ہے۔
معلوم ہوا کہ کلمہ توحید کی بڑی فضیلت ہے جس کی بدولت بندہ میدان محشر میں ہر قسم کی گھبراہٹ سے محفوظ ہو جائے گا۔
ارشاد باری تعالیٰ ہے:
«لَا يَحْزُنُهُمُ الْفَزَعُ الْأَكْبَرُ وَتَتَلَقَّاهُمُ الْمَلَائِكَةُ» [21-الأنبياء:103]
”وہ بڑی گھبراہٹ (بھی) انہیں غمگین نہ کر سکے گی اور فرشتے انہیں ہاتھوں ہاتھ لیں گے۔“
➋ یہ بھی معلوم ہوا کہ «وَمَن جَاءَ بِالسَّيِّئَةِ فَكُبَّتْ وُجُوهُهُمْ فِي النَّارِ» [27-النمل:90] سے مراد شرک کرنے والے ہیں اور ان کا انجام جہنم ہے۔
دوسری جگہ پر ارشاد باری تعالیٰ ہے:
«إِنَّ اللَّهَ لَا يَغْفِرُ أَن يُشْرَكَ بِهِ وَيَغْفِرُ مَا دُونَ ذَٰلِكَ لِمَن يَشَاءُ» [4-النساء:48]
”یقیناً اللہ تعالیٰ اپنے ساتھ شریک کیے جانے کو نہیں بخشتا اور اس کے سوا جسے چاہے بخش دیتا ہے۔“
کیونکہ شرک بہت بڑا ظلم ہے۔ اللہ ذوالجلال کا حق انسان دوسرے کو دیتا ہے اس لیے ایسے لوگوں کو ہمیشہ ہمیشہ کے لیے جہنم میں ڈال دیا جائے گا۔
مسند اسحاق بن راھویہ 35