مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: تراب عربی میں مٹی کو کہتے ہیں۔ آنحضرت ﷺ نے حضرت علی ؓ کو ازراہِ محبت لفظ...
حدیث حاشیہ:
تراب عربی میں مٹی کو کہتے ہیں۔
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت علی ؓ کو ازراہِ محبت لفظ ابوتراب سے بلایا بعد میں یہی حضرت علی ؓ کی کنیت ہوگئی اورآپ اپنے لیے اسے بہت پسند فرمایا کرتے تھے۔
حضرت علی ؓ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے چچازاد بھائی تھے، مگرعرب کے محاورہ میں باپ کے عزیزوں کو بھی چچا کا بیٹا کہتے ہیں۔
آپ نے اپنی لخت جگر حضرت فاطمہ ؓ کے دل میں حضرت علی ؓ کی محبت پیدا کرنے کے خیال سے اس طرز سے گفتگو فرمائی۔
میاں بیوی میں گاہے گاہے باہمی ناراضگی ہونا بھی ایک فطری چیز ہے۔
مگر ایسی خفگی کو دل میں جگہ دینا ٹھیک نہیں ہے۔
اس سے خانگی زندگی تلخ ہوسکتی ہے۔
اس حدیث سے مسجد میں سونے کا جواز نکلا۔
یہی حضرت امام بخاریؒ کا مقصدہے جس کے تحت آپ نے اس حدیث کو یہاں ذکر فرمایا۔
جو لوگ عام طور پر مسجدوں میں مردوں کے سونے کو ناجائز کہتے ہیں، ان کا قول صحیح نہیں جیسا کہ حدیث سے ظاہر ہے۔

صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 441