مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: یہ رحلت سے چار دن پہلے کی بات ہے۔ جب مرض نے شدت اختیار کی تو آپ...
حدیث حاشیہ:
یہ رحلت سے چار دن پہلے کی بات ہے۔
جب مرض نے شدت اختیار کی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، ”لاؤ تمہیں کچھ لکھ دوں تاکہ تم میرے بعد گمراہ نہ ہو۔
“ بعض نے کہا کہ آپ پر شدت درد غالب ہے، قرآن ہمارے پاس موجود ہے اور ہم کو کافی ہے۔
اس پر آپس میں اختلاف ہوا۔
کوئی کہتا تھا سامان کتابت لے آؤ کہ ایسا نوشتہ لکھا جائے، کوئی کچھ اور کہتا تھا یہ شورو شغف بڑھا تو حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تم سب اٹھ جاؤ۔
یہ پنج شنبہ کا واقعہ ہے۔
اسی روز آپ نے تین وصیتیں فرمائیں۔
یہود کو عرب سے نکال دیا جائے۔
وفود کی عزت ہمیشہ اسی طرح کی جائے جیسا میں کرتا رہا ہوں۔
قرآن مجید کو ہر کام میں معمول بنایا جائے۔
بعض روایات کے مطابق کتاب اللہ اور سنت پر تمسک کا حکم فرمایا۔
آج مغرب تک کی جملہ نمازیں حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے خود پڑھائی تھیں مگر عشاء میں نہ جاسکے اور حضرت ابو بکر صدیق ؓ کو فرمایا کہ وہ نماز پڑھائے۔
جس کے تحت حضرت صدیق ؓ نے حیات نبوی میں سترہ نمازوں کی امامت فرمائی۔
رضي الله عنه وأرضاہ آمین۔

صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 4432