🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: اس میں یہ اشارہ تھا کہ حضرت عائشہ ؓ اور آنحضرت ﷺ دنیا اور آخرت دونوں میں...
حدیث حاشیہ:
اس میں یہ اشارہ تھا کہ حضرت عائشہ ؓ اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم دنیا اور آخرت دونوں میں ایک جگہ رہیں گے۔
حضرت علی ؓ فرماتے ہیں اللہ جانتا ہے کہ حضرت عائشہ ؓ دنیا اور آخرت میں آپ کی بیوی ہیں۔
حضرت مجدد الف ثانی ؒ فرماتے ہیں کہ میں کھانا تیا ر کرکے ایصال ثواب کے وقت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت فاطمہ اورحسنین ؓ کے ثواب کی نیت کیا کرتا تھا۔
ایک شب خواب میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو میں نے دیکھا کہ آپ عتاب کی نظر سے مجھ کو دیکھ رہے ہیں۔
میں نے سبب پوچھا ارشاد ہوا یہ امر سب کو معلوم ہے کہ میں حضرت عائشہ ؓ کے گھر میں کھانا کھایا کرتا ہوں۔
(لہٰذا تم کو بھی ایصال ثواب میں حضرت عائشہ ؓ کو بھی شامل کرنا چاہئیے)
حضرت مجدد کہتے ہیں میں نے اس روز سے آپ کی ازواج مطہرات خصوصا حضرت عائشہ ؓ کو بھی ایصال ثواب میں شریک کرنا شروع کردیا۔
کھانا کھلانے کے لیے مطلقا ایسا ایصال ثواب جو کسی قید یا رسم کے بغیر ہو اور خالص خدا کی رضا کے لیے کسی غریب مسکین یتیم کو کھلایا جائے اور اس کا ثواب بزرگوں کو بخشا جائے، اس کے جو از میں کسی کا اختلاف نہیں ہے۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 4438