مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: یہ حیات مبارکہ کے آخری دن دوشنبہ کی فجر کی نماز تھی، تھوڑی دیر تک آ پ...
حدیث حاشیہ:
یہ حیات مبارکہ کے آخری دن دوشنبہ کی فجر کی نماز تھی، تھوڑی دیر تک آ پ اس نماز باجماعت کے پاک مظاہرہ کو ملاحظہ فرماتے رہے، جس سے رخ انور پر بشاشت اور ہونٹوں پر مسکراہٹ تھی۔
اس وقت وجہ مبارک ورق قر آن معلوم ہورہا تھا۔
اس کے بعد حضور صلی اللہ علیہ وسلم پر دنیا میں کسی دوسری نماز کاقت نہیں آیا۔
اسی موقع پر آپ نے حاضرین کو باربار تاکید فرمائی تھی الصلوٰة الصلوٰة وما ملکت أیمانکم یہی آپ کی آخری وصیت تھی جسے آپ نے کئی بار دہرایا، پھر نزع کا عالم طاری ہوگیا۔
( صلی اللہ علیہ وسلم )

صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 4448