مولانا داود راز رحمہ اللہ
(ب) مالك يوم الحساب ۔ یہ دونوں لازم ملزوم ہیں کیونکہ حساب، جزا کے لیے ہوتا ہے اور جزا...
(ب)
مالك يوم الحساب۔
یہ دونوں لازم ملزوم ہیں کیونکہ حساب، جزا کے لیے ہوتا ہے اور جزا و سزا، محاسبہ کے بغیر ممکن نہیں۔
حدیث ترجمہ:
ہم سے مسدد بن مسرہد نے بیان کیا، کہا ہم سے یحییٰ بن سعید قطان نے بیان کیا، ان سے شعبہ نے بیان کیا کہ مجھ سے خبیب بن عبد الرحمن نے بیان کیا، ان سے حفص بن عاصم نے اور ان سے ابو سعید بن معلی ؓ نے بیان کیا کہ میں مسجد میں نماز پڑھ رہا تھا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے اسی حالت میں بلایا، میں نے کوئی جواب نہیں دیا (پھر بعدمیں، میں نے حاضر ہوکر)
عرض کیا کہ یا رسول اللہ! میں نماز پڑھ رہا تھا۔
اس پر حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، کیا اللہ تعالیٰ نے تم سے نہیں فرمایا ہے۔
﴿اسْتَجِيبُوا لِلَّهِ وَلِلرَّسُولِ إِذَا دَعَاكُمْ لِمَا يُحْيِيكُمْ ﴾ (اللہ اور اس کے رسول جب تمہیں بلائیں تو ہاں میں جواب دو)
پھر حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا کہ آج میں تمہیں مسجد سے نکلنے سے پہلے ایک ایسی سورت کی تعلیم دوںگا جو قرآ ن کی سب سے بڑی سورت ہے۔
پھر آپ نے میرا ہاتھ اپنے ہاتھ میں لیا اور جب آپ باہر نکلنے لگے تو میں نے یا د دلایا کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے قرآ ن کی سب سے بڑی سورت بتانے کا وعدہ کیا تھا۔
آپ نے فرمایا ﴿الْحَمْدُ لِلَّـهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ﴾ یہی وہ سبع مثانی اور قرآن عظیم ہے جو مجھے عطا کیا گیا ہے۔
حدیث حاشیہ:
سبع مثانی وہ سات آیات جو بار بار پڑھی جائی ہیں۔
جن کو نماز کی ہرہر رکعت میں امام اور مقتدی سب کے لیے پڑھنا ضروری ہے جس کے پڑھے بغیر کسی کی نماز نہیں ہوتی۔
یہی قرآن عظیم ہے۔
صدق اللہ تبارك وتعالیٰ۔

صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 4474