🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: لفظ قانتین سے خاموش رہنے والے فرمانبردار مراد ہیں۔ مجاہد نے کہا قنوت یہ ہےکہ خشوع خضوع...
حدیث حاشیہ:
لفظ قانتین سے خاموش رہنے والے فرمانبردار مراد ہیں۔
مجاہد نے کہا قنوت یہ ہےکہ خشوع خضوع طول قیام کے ساتھ ادب سے نماز پڑھے۔
نگاہ نیچی رکھے، نماز دربار الٰہی میں عاجزانہ طور پر ظاہر و باطن کو جھکا دینے کا نام ہے۔
آیت میں قنوت سے نماز میں خاموش رہنا مراد ہے۔
(فتح الباري)
حضرت زید بن ارقم ؓ کی کنیت ابو عمرو ہے۔
یہ انصاری خزرجی ہیں۔
کوفہ میں سکو نت اختیار کی تھی۔
66 ھ میں وفات پائی۔
رضي اللہ عنه۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 4534